اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9،ٹرافی کی تقریب رونما کب اور کہاں ہوگی؟اہم خبر سامنے آگئی

09 Feb 2024
09 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 13 فروری بروز منگل کو ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسی سلسلے میں ٹرافی کی رونمائی تقریب 13 فروری کو لاہور میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے لیے گولف کورس اور تفریحی پارک زیر غور ہے اور اگلے ایک دو روز میں رونمائی کے لیے وینیو کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ تقریب میں تمام کپتانوں اور فرنچائز مالکان کو بھی مدعو کیا جائےگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب پچھلی بار کی طرح اس بار بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی جہاں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کے علاوہ دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کرٹین ریزر تقریب پہلے میچ سے قبل ہو گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے