09 Feb 2024
(لاہور نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ میں کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے، جس طرح آپ نے محنت اور ہمت سے میچ جیتنے کی کوشش کی، پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، آپ لوگوں کا مستقبل روشن ہے، حوصلہ بلند رکھیں۔
واضح رہےکہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا تھا، تاہم جنوبی افریقہ میں ہونے والے سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔