08 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے، محمد حفیظ، شاہد آفریدی سمیت دیگر نے ووٹ کاسٹ کردیا۔
سابق کرکٹر محمد حفیظ نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’پاکستان کی بہتری کے لیے‘ ووٹ کاسٹ کردیا۔اسی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر گل نے بھی ووٹ کاسٹ کردی،سماجی پلیٹ فارم ایکس پر عمر گل نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہتر پاکستان اور مستقبل کے لیے میں نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے، آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔
اس کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا، انہوں نےاین اے 236کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا اور سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کردی۔