08 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا منشور دیکھیں تو لگتا ہے کہ لالچ دی جاتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 99 فیصد ایسے امیدوار کھڑے ہیں جنہیں میں ووٹ نہ ڈالوں،ان کےحلیے 1960 جیسے ہیں اور ہم 2024 میں جی رہے ہیں یہ ہمارا اولڈ سسٹم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا منشور دیکھیں تو لگتا ہے کہ لالچ دی جاتی ہے کہ ووٹ دو روٹی کیلئے، مکان کیلئے اور کپڑے کیلئے یا کسی لالچ کیلئے تو یہ خاص پاکستان کی ترقی اور اس کے آگے بڑھے کیلئے نہیں ہوا۔