اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو شکست، آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دیکر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا نے 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں 11 فروری کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عرفات منہاس 52، 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، شمائل حسین 17 رنز بناسکے جبکہ دیگر تمام کھلاڑی بغیر ڈبل فیگر میں داخل ہوئے پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے