اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کی سرد مہری، حفیظ کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سردمہری محمد حفیظ کو منفی اشارے دینے لگی، ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا۔

محمد حفیظ کو پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے قبل ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ سونپا، دونوں سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری بھی انہوں نے ہی سنبھالی، سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف ان کے ساتھ طویل المدتی معاہدہ چاہتے تھے مگر حکومت سے اجازت نہ ملی، واپسی کے بعد حفیظ میڈیا کانفرنس میں شکستوں کی وجوہات بیان کرنا چاہتے تھے مگر بورڈ نے انہیں روک دیا۔

سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں تو واضح پیغام دے دیا گیا کہ اگر وہ میڈیا سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن پی سی بی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ حفیظ کیلئے عہدے پر برقرار رہنا آسان نہیں رہا، وہ نئے چیئرمین سے ملاقات کرکے اپنا مستقبل جاننا چاہتے ہیں، البتہ محسن نقوی نے پہلے ہی دن غیرملکی کوچز کے تقرر کا عندیہ دے دیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنوانے میں حفیظ کا اہم کردار رہا تاہم دونوں اب ایک پیج پر نہیں لگتے، وہاب کو اس بات کا گلہ تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں سلمان بٹ کو سلیکٹر بنانے کے معاملے میں انہیں ویڈیو کال پر موجود حفیظ نے سپورٹ نہیں کیا بلکہ سارا ملبہ انہی پر گرایا، اسی طرح وہ سلیکشن امور میں بھی حد سے زیادہ مداخلت کرتے رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محسن نقوی سے وہاب ریاض کا قریبی تعلق ہے، دونوں نگران حکومت میں ساتھ شامل رہے، اشارے ایسے ہی سامنے آ رہے ہیں کہ وہاب نے بھی فی الحال حفیظ کو برقرار رکھنے کی حمایت سے گریز کیا ہے، ٹیم ڈائریکٹر کے سخت رویے اور بعض فیصلوں سے ٹیم کے سینئر کھلاڑی بھی خوش نہیں ہیں، صورتحال جلد واضح ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں بورڈ کے تمام سینئر آفیشلز کی کوشش ہے کہ محسن نقوی سے کوئی تعلق نکال کر اپنی ملازمت کو پکا کیا جائے، دفتر آنے پر سی او او سلمان نصیر ہر جگہ ان کے ساتھ رہتے ہیں، چیئرمین بھی نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے سے فراغت اور الیکشن کے بعد مکمل توجہ پی سی بی پر دے سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے