08 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل قذافی سٹیڈیم کے باہر کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کاؤنٹ ڈاؤن کلاک پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی سٹیڈیم کے مرکزی دروازے کے پاس نصب کی ہے، ماضی میں بھی پی ایس ایل کے آغاز سے دو ہفتے قبل کلاک لگائی جاتی رہی ہے۔
کلاک کے ہمراہ پی ایس ایل میں فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر بھی آویزاں ہیں، واضح رہے کہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک پر کھل کے کھیل کا نعرہ بھی درج ہے۔