اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ ، ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر کی بادشاہت برقرار

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ، ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کا دوسرا اور ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

ون ڈے باولرز میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈہیں اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کےفلپ سالٹ کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا جبکہ بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی باولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے حارث رؤف 20 ویں نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرارہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے جوروٹ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے