اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تباہ کن ان سوئنگ یارکر پر بولڈ! وقار یونس کی تعریف پر بمراہ کا ردعمل آگیا

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) جسپریت بمراہ کے یارکر کی سابق پاکستانی لیجنڈ وقار یونس نے تعریف کی تھی، اب اس پر پیسر نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

بھارتی پیسر بمراہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا، ان کی ایک تباہ کن ان سوئنگ یارکر پر پہلے ٹیسٹ کے ہیرو انگلش بیٹر اولی پوپ بالکل بھی سنبھل نہیں پائے تھے اور کلین بولڈ ہوگئے تھے۔

وقار یونس سے ایک مداح نے سوال کیا تھا بمراہ کے یارکر نے انہیں کس کی یاد دلائی، جس کے جواب میں سابق کرکٹر نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے جسپریت بمراہ کی تعریف کی تھی۔

یارکر ماسٹر پاکستانی لیجنڈ وقار یونس کا بھارتی پیسر کے یارکر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں کسی اور کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ بمراہ کا ہی جادو تھا!‘

پاکستانی عظیم باؤلر کی تعریف سے بمراہ خود بھی آگاہ تھے انہوں نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نمبروں کو نہیں دیکھتا، اگر آپ نمبرز کے بارے میں سوچتے ہیں تو بہت دباؤ آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے میچ جیت لیا اور میں نے اس میں اپنا حصہ ڈالا، نوجوانی کے دور میں میں نے ٹینس بال سے یارکر ڈیلیوری سیکھی تھی۔

اس وقت مجھے لگتا تھا کہ وکٹیں لینے کا یہی واحد طریقہ ہے، میں نے کرکٹ کے لیجنڈز جیسے وقار، وسیم اور ظہیر خان کو بھی دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت کے یشسوی جیسوال نے ڈبل سنچری اور شبمن گل نے سنچری سکور کی تھی۔ تاہم بمراہ کو ان کی تباہ کن بولنگ اور 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے