اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو خیرباد کہہ دیا

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کو خیرباد کہہ دیا۔

قومی ٹیم کے سٹار بیٹر بابراعظم نے بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کی اور ٹاپ رن اسکورر بن کر ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

بابر اعظم نے رنگپور رائیڈرز کے لیے 6 اننگز میں 50 کی اوسط سے 251 رنز بنائے۔

انہوں نے دو میچ وننگ نصف سنچریاں بھی سکور کیں اور آخری اننگز میں ڈھاکا کے خلاف 47 رنز بنائے۔

بابر اعظم اب وطن واپس آئیں گے اور پی ایس ایل سیزن 9 میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے