07 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) کے اس ایڈیشن میں کارکردگی مایوس کن رہی۔
محمد رضوان نے 4 اننگز میں 21.33 کی اوسط اور 85 کے سٹرائیک ریٹ سے 64 رنز بنائے۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک انسان ہوں مشین نہیں، اپنی طرف سے ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پرفارمنس ویسی نہیں رہی جیسا میں چاہتا تھا، بہرحال خوشی کی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم کے اچھے نتائج سامنے آئے۔