اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دھوم مچا دی، ٹاپ سکورر بن گئے

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پلے آف کے حتمی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جس کے بعد ٹائٹل کیلئے ناک آؤٹ راؤنڈ شروع ہونے جارہا ہے لیکن اس دوران پاکستان کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز بابراعظم نے ٹورنامنٹ میں دھوم مچا دی ہے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابراعظم ’ رنگپور رایئڈرز‘ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک 6 اننگز میں 251 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ’ فارچون باریشال‘ کے مشفیق الرحمان 228 رنز کے ساتھ موجود ہیں ۔تیسری پوزیشن’ سلہٹ سٹرائیکرز کے ذاکر حسین کے پاس ہے جو 7 اننگز میں 193 رنز بنا چکے ہیں ۔ چٹوگرام چیلنجرز کے اویشکا فرننیڈو 6 اننگز میں 174 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ ڈھاکہ ڈومینیٹرز کے محمد نعیم 6 اننگز میں 156 رنز کے ساتھ پانچویں نمبرپر ہیں۔

بابراعظم کی ٹیم رنگپور رائیڈرز ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیلنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے ، ٹیم نے 5 میچز میں کامیاب حاصل کی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیم کا رن ریٹ 1.462+ ہے ۔

پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ’ کھلنا ٹائیگرز‘ کی ہے جو کہ 8 میں سے 4 میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے اور ٹیم کا رن ریٹ 1.023+ ہے ۔

تیسرے نمبر پر چٹوگرام چینلجرز  6 پوائنٹس، کومیلا وکٹورینز 6 پوائنٹس کے چوتھے، فارچون بریشال  6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سلہٹ سٹرائیکرز 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ڈھاکہ ڈومینیٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن 7 ویں نمبر پر ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے