اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوجوانوں سے ملکر ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے: نوازشریف

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

کھڈیاں خاص میں انتخابی مہم کے آخری روز جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نہ جاتی تو یہاں پر موجود ہر شخص کےپاس اچھا روزگار ہوتا، موجودہ دور میں ہر نوجوان کو روزگار ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس دور سے باہر نکلنا ہے،ہم نے پھر سے ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، شہبازشریف اس جذبے کو پاکستان کیلئے استعمال کرویہ پاکستان کی تقدیر بدل کررکھ دے گا۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ کھڈیاں کی سڑکوں کو پیرس کی سڑکوں سے بہتر بنائیں گے، یہاں نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی ہونی چاہیے، ان کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز ہونے چاہئیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کھڈیاں کے نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے اور باعزت نوکریاں بھی دیں گے، کھڈیاں میں رہنے والے نوجوانوں کیلئے سٹیڈیم بھی ہونا چاہیے تاکہ انہیں صحت مند تفریح کے مواقع میسر آ سکیں۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہاں پر جب سٹیڈیم بنے گا تو میں شہبازشریف کو افتتاح کیلئے لے کر آؤں گا ، میں یہاں کے سٹیڈیم میں اوپننگ کے طور پر میچ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی لاکھوں گھرملیں گے، کہاں گئیں نوکریاں اور کہاں گئےگھر؟۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارا دور ایسا تھا کہ10 روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں، میرے دور میں روٹی4روپے کی تھی،20 روپے میں5 روٹیاں ملتی تھیں، ہمارے دور میں 5 لاکھ روپے کی گاڑیاں ملتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج آخری جلسہ کھڈیاں میں کررہے ہیں، امید ہے یہاں موجود نوجوان ہمارے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر پاکستان کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں گے، نوجوانوں کا یہ جذبہ پاکستان کی ترقی کی نوید سنا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے