اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابی مہم کا وقت رات 12 بجے ختم، الیکشن کمیشن کا خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، آج رات 12 بجے کے بعد کسی قسم کی انتخابی مہم و تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے ہدایات میں کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں پولنگ سٹیشن سے چار سو میٹر  جبکہ گنجان آباد علاقوں میں امیدوار یا سیاسی جماعتیں پولنگ سٹیشنز سے سو میٹر کے  فاصلے پر کیمپ لگاسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ آج رات 12بجےکےبعدجلسے،جلوس پر بھی پابندی ہوگی، کارنرمیٹنگ یا اس نوعیت کی کسی سیاسی سرگرمی پر پابندی ہو گی، 12بجے کے بعدانتخابی مہم،اشتہارات و دیگرتحریری موادکی تشہیر پر پابندی ہوگی۔

ای سی پی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہرقسم کےپول سروےپربھی پابندی ہوگی، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پرسختی سےعمل کرےگا، خلاف ورزی پرپیمرا اور پی ٹی اےکوقانونی کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ پولیس اور ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرننگ افسران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہیں، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے