06 Feb 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پی سی بی کے نئے سربراہ منتخب کر لیے گئے۔
محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے ہیں ، مصطفیٰ رمدے محسن نقوی کے حق میں دستبرار ہوگئے ۔ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تین سال کیلئے تقرری ہوئی ہے۔
پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کے ممبران نے کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کا انتخاب کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی کُرسی سے دستبردار ہونے کے بعد بطور پی سی بی چیئرمین فرائض سنبھالیں گے ۔
محسن نقوی کے چارج سنبھالنے تک شاہ خاور ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہیں گے ۔ پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کیلئے بی او جی کے اجلاس کی صدارت کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کی۔