06 Feb 2024
(لاہور نیوز) ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
اعصام الحق قریشی ٹینس فیڈریشن کے صدر کا الیکشن لڑیں گے جبکہ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے میجر سلمان سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے الیکشن 10 فروری کو ہوں گے، آرمی، ایئر فورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں نے اعصام الحق کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں، ٹینس کھیل کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
اعصام الحق نے مزید کہا کہ خواہش ہے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں، پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔