اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے تیارہے: صوبائی الیکشن کمشنر

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انورچوہان کا کہنا تھا کہ کل پولنگ سٹاف کو انتخابی سامان مل جائے گا، پولنگ سامان کی ترسیل کے انتظامات مکمل ہیں، پولیس ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کیلئے ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے ہر ضلع اور ڈویژن میں کنٹرول روم بنایا ہے، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بھی کنٹرول روم بنایا گیا ہے، پنجاب میں 51ہزار پولنگ سٹیشنز ہیں، پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو میری جانب سے ہدایات مل گئی ہیں۔

 اعجاز انورچوہان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایس او پیز کی پاسداری کریں، ووٹرز کو پولنگ سٹیشن پر اچھا ماحول فراہم کیا جائےگا، پولنگ سٹیشنز پرسکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے، پنجاب میں پاکستان آرمی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری پنجاب حکومت کو بھی واضح ہدایات ہیں، ڈپٹی کمشنرز اپنے فرائض الیکشن کمیشن کی ہدایات پر انجام دیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے گی، تمام وفاقی ادارے آرٹیکل 220کے تحت الیکشن کمیشن کے تابع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے