اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرینگے: سراج الحق

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔

لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، آج کشمیر سے پاکستان آنے والے دریا خون آلود ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران سو رہے ہیں، کوئی ایک تو ان میں صلاح الدین ایوبی ہوتا، آج ہمارے کشمیری اور فلسطینی بھائی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں، کشمیری کہتے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ فلسطین اور کشمیر کے ساتھ نئی یکجہتی کا اظہار ہے،جو جذبہ خواتین میں ہے کاش یہ جذبہ پاکستان کی قیادت میں ہوتا، 76 سال سے فلسطین اور کشمیر کے عوام آزادی کیلئے ترس رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے