اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ میں بہترین کمبی نیشن سب سے اہم ہوگا: افتخار احمد

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بہترین کمبی نیشن کو سب سے اہم قرار دے دیا۔

نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اچھا کمبی نیشن بنا تو ہماری کارکردگی بھی اچھی ہوگی، عالمی کپ سے قبل پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے، پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو بہترین تجربہ حاصل ہوگا، شاہین شاہ آفریدی اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ اچھے کپتان بن سکتے ہیں، وہ ابھی تجربے کے دور سے گزر رہے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی کی کپتانی میں بھی نکھار آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک اچھے فائٹر ہیں تاہم ان کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اچھے کپتان بھی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے تاہم کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ کرکٹ پر ہوتی ہے، کھلاڑی یہ سمجھتا ہے کہ بورڈ میں آنا جانا تو لگا رہے گا لیکن ہمیں اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی میچز میں بولنگ کے لیے تیار تھا لیکن موقع نہیں مل سکا۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کارکردگی دکھائے، اگر آپ اپنے باپ کی ٹیم میں بھی کھیل رہے ہوں تو آپ کو پرفارمنس دکھانی پڑتی ہے ورنہ آپ کو نکال کر باہرپھینک دیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی ایل کے میچ کے دوران اسد شفیق سے گرما گرمی پر افسوس ہوا، پاکستان کیلئے انہوں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، دوران کھیل گرم ماحول میں ایسا ہوجاتا ہے، اعظم خان اور صائم ایوب مستقبل کے بہترین کرکٹر بن سکتے ہیں، دونوں کو تھوڑا وقت دینا پڑے گا، ہمارے بیشتر کھلاڑی نئے اور ناتجربہ کار ہیں، دنیا کی ٹیمیں تجربے کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے