اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

’شہزادی بہادری دکھاؤ‘ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پُراعتماد اور خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شہزادی بہادری دکھائیں ورنہ آپ کا تاج گر جائے گا‘۔

ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں جس میں پاکستان کی اداکارہ بھی شامل ہیں۔

سابق ٹینس سٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

بعدازاں مرزا خاندان نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے