اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے خود استعفے دے رہے ہیں : نوازشریف

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ کہتے تھے ساری زندگی کیلئے نااہل کردیا ،آپ کے سامنے کھڑا ہوں ، مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے آج خود استعفے دے کر گھر جا رہے ہیں۔

مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا کہ میں کل مری پہنچا تو راستے میں بڑی ٹریفک تھی، سب سے پہلے ملک کی خوبصورت ترین میٹل روڈ بنی تو وہ راولپنڈی سے مری کی بنی۔

نوازشریف نے کہا کہ دل سے کہہ رہا ہوں آپ سے مجھے بہت پیار ہے،1950 میں پیدا ہوا، 1956 میں پہلی مرتبہ میں مری آیا، بہت سالوں کے بعد مری کے عوام سے مخاطب ہوں، مجھے مری کے عوام سے دور کردیا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ افسوس ہے، میرے جانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، میرے دور میں ٹریکٹر 8لاکھ کا تھا آج 38 لاکھ کا ہے، نوازشریف کا زمانہ اچھا تھا یا یہ اب والا اچھا ہے۔

 سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  مجھے نکال دیا گیا اور میری جگہ اس کو لائے جس نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا نوکری ملی، ہاتھ کھڑا کرو، وہ کٹے بچے کہاں گئے؟ وہ مرغیاں، وہ انڈے کہاں چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری میں ہسپتال بھی بننا چاہیے، دانش سکول، یونیورسٹی کیمپس بھی ہونا چاہیے، ہم یہاں پر ایک موٹروے بھی بنائیں گے، مری کے چاروں طرف موٹروے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کندھے سے کندھا ملا کرن لیگ دوبارہ اس ملک کو بنائے گی،  آج یوم کشمیر ہے، ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے