اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات لینے کا فیصلہ

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کے دوران 53ہزارسےزائد دیگرمحکموں ،ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور ریٹائرڈفوجی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 31ہزارکےقریب مرد ملازمین جبکہ 22ہزارخواتین ملازمین پولیس کےشانہ بشانہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔

 پنجاب بھرمیں متعلقہ ڈی سیزکی جانب سے ریسکیو،سول ڈیفنس،جنگلات،ایریگیشن سمیت دیگرمحکموں کےملازمین کوآج متعلقہ ڈی پی اوزکورپورٹ کرنیکاحکم دیا گیا ہے۔

 گزشتہ الیکشن میں 66 ہزارکےقریب رضاکارسکیورٹی ڈیوٹی کیلئے عارضی طور پر بھرتی کیے جاتے تھے، حالیہ الیکشن 2024 میں آئی جی پنجاب نے تمام سرکاری افسران سےسکیورٹی ڈیوٹی لینےکافیصلہ کیاتھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں آج الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی، فول ڈریس ریہرسل کامقصد تمام پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی حالات کوچیک کرناہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں فورس سے اعلیٰ افسران سکیورٹی ایشوز پر بریفنگ بھی دیں گے، پنجاب بھرکےتمام ڈی پی اوز کو فل ڈریس ریہرسل کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے