اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم میں کسی کو کوئی مشورہ چاہیے ہوتو رضوان کے پاس جاتا ہے: شاہین آفریدی

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان شاہین آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں شاہین آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان ایک مختلف قسم کے انسان ہیں ، ٹیم میں انہیں سب ’  جنتی ‘ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رضوان کی وجہ سے ٹیم میں سب باجماعت نماز پڑھتے ہیں، وہ ٹیم میں ہر ایک کیلئے مددگار ہیں، ٹیم میں کسی کو کوئی بھی مشورہ چاہیے ہو تو وہ رضوان کے پاس جاتا ہے۔

شاہین نے بتایا کہ رضوان کو پاکستان ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کہا جاسکتا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کے حوالے سے شاہین آفریدی نے کہا کہ رضوان نے میرے لیے دل سے دعا کی تھی کہ میری جلدی شادی ہوجائے اور اس کے بعد واقعی میری شادی ہوگئی۔

دوسری جانب ایک سالہ ازدواجی تجربے سے متعلق شاہین نے بتایا کہ اللہ پاک کا کرم ہے سب بے حد اچھا رہا، شادی شدہ زندگی بے حد اچھی جارہی ہے اور ایک سال کیسے گزرا مجھے پتا ہی نہیں چلا ، اللہ پاک نے مجھے ایسی شریک حیات دی جو ہمیشہ مجھے سپورٹ کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے