05 Feb 2024
(لاہور نیوز)عام انتخابات 2024 کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے آئی جی آفس میں ویڈیو وال بنانے پر کام شروع کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ویڈیو وال 6 کروڑ روپے لاگت سے بنائی جارہی ہے،ویڈیو وال بنانے کا کام کل تک مکمل ہو جائے گا، ویڈیو وال سے لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے پولنگ سٹیشنز کی آن لائن مانیٹرنگ ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو وال کے ذریعے آئی جی پنجاب فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کریں گے،الیکشن کو پرامن بنانے کے لیے ویڈیو وال لگائی جا رہی ہے۔