(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کے نئے ترانے کا نام مداحوں اور شائقین کرکٹ کیساتھ شیئر کردیا۔
گلوکارعلی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ترانے کے نئے نام بارے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 4, 2024
علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ ری شیئر کی جس میں ترانے کی دُھن تھی اور ساتھ ہی پوسٹ پر لکھا تھا کہ "جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کُھل کے کھیل"۔
انہوں نے پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس بار پی ایس ایل کا ترانہ کھیلنے اور بے خوف ہو کر جینے کے بارے میں ہے تو اسی لیے میں نے "کُھل کے کھیل" کے عنوان سے ترانہ لکھا ہے۔
اُنہوں نے شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ "ڈانس کے لیے اپنے جوتے تیار کرلیں کیونکہ ترانہ بہت جلد آنے والا ہے"۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔