اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد  سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا، محسن نقوی نے سنوکر اور بیڈ منٹن کھیلی، صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم اور مشیر وہاب ریاض نے بھی سنوکر، بیڈ منٹن اور لانگ ٹینس کھیلی۔

 انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے بھی ٹیبل ٹینس، سکوائش، بیڈ منٹن اور لانگ ٹینس کھیلی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جم،بیڈ منٹن کورٹ،سکوائش کورٹ، سوئمنگ پول، ٹیبل ٹینس روم، سنوکر روم، لانگ ٹینس کورٹ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے بنائے گئے کورٹس کا معائنہ کیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے جم میں ایکسرسائز کے لئے جدید مشینیں فراہم کرنے کے اقدام اور سپورٹس کمپلیکس کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی، انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے لان میں پودا بھی لگایا۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، مشیر وہاب ریاض، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر فیصل آباد، آر پی او فیصل آباد،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے