اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ عمان پر قومی ہاکی ٹیم کو مالی مسائل کی خبروں کا معاملہ،ہیڈ کوچ نے لب کشائی کردی

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ہیڈکوچ پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم شکیل عباسی نے دورہ عمان پر مالی مسائل کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اپنے بیان شکیل عباسی  کا کہنا تھا کہ دورہ عمان پر مالی مسائل کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے،کھلاڑیوں کے پاسپورٹ ضبط ہوئے نہ کھلاڑیوں کو ہوٹل میں کوئی مسئلہ پیش آیا۔

شکیل عباسی نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس ہوٹل میں تھی جہاں عمان کی نیشنل ٹیم بھی رہائش پذیر تھی، پاکستان ٹیم کا ہوٹل معیاری تھا، کوالیفائر ٹورنامنٹ کے بعد فائیو اے سائیڈ کیلئے مسقط میں ہی چار دن کا کیمپ لگایا گیا تھا، ان چار روز کیلئے ہوٹل تبدیل کرنے کا ارادہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ چار دن کیلئے کم قیمت والا ہوٹل لینا چاہتے تھے، پاکستانی سفیر نے ہوٹل تبدیل نہ کرنے کا کہا، ہوٹل کو ان چار دن کی ادائیگی کر دی، عبداللہ کے دانت کیلئے بہترین اسپتال میں علاج کرایا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پہلے جس اسپتال میں گئے وہ ایونٹ کرانے والی انتظامیہ کے پے رول پر نہیں تھا، عبداللہ کو فوراً دوسرے اسپتال لے گئے اور مکمل علاج کرایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے