04 Feb 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 127 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی اور پی پی امیدوار کو نوٹسز جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے این اے 127 سےن لیگی امیدوار عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی کے پی پی 160 سے امیدوار میاں مصباح الرحمان کو نوٹسز جاری کیے ۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین مبینہ ووٹوں کی خریدوفروخت کے تنازع اور الیکشن دفتر پر حملے کے تناظر میں نوٹسزجاری کئے گئے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں امیدواران کو 5فروری کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ طلب کر لیا۔