اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9:آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا 6 فروری سے آغاز

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز 6 فروری سے ہوگا۔

پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا ہے، پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

شائقین 6 فروری کو شام 5 بجے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (pcb.tcs.com.pk) پر اپنا ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

افتتاحی میچ کی فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار، پریمیم ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار جبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

 سپر لیگ کے فائنل کی  ٹکٹ بھی کم سے کم ایک ہزار روپے کی ہوگی، فائنل کی فرسٹ کلاس ٹکٹ 2 ہزار 500 روپے، پریمیم 4 ہزار روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 8 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کی ٹکٹس مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے حاصل کی جاسکیں گی، پی ایس ایل کے تمام میچوں کے دوران سٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہوگی، ای ٹکٹس، جیسے ڈیجیٹل کاپیاں یا خود پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر انٹری نہیں ہوگی۔

شائقین 12 فروری 2024 سے مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے