04 Feb 2024
(لاہور نیوز) اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم گھٹنے کی سرجری کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔
ارشد ندیم گزشتہ برس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں، ارشدندیم گھٹنے کی انجری کے باعث ایشین گیمز کے دوران مقابلے سے دستبردار ہوئے،ارشد ندیم سرجری کے بعد جلد ایکشن میں آنے کے لیے پر امید ہیں۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل ہے دعا کریں سرجری کامیاب ہو، دوبارہ پہلے کی طرح ایکشن میں نظر آنا ٹارگٹ ہے، پیرس اولمپکس سے قبل دو تین مقابلوں میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا میڈل جیتا تھا۔