اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

این اے 127: دیوار پرلکھی شکست عطاتارڑ کو نظر آگئی ہے: شہلا رضا

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ این اے 127 میں دیوار پرلکھی شکست عطاتارڑ کو نظر آگئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہلا رضا کا مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو والے نوٹ کو عزت دے رہے تھے،ویڈیو وائرل ہو گئی، سندھ میں آپ کی کوئی لیڈر شپ کھڑی ہی نہیں ہو ئی، عطا تارڑ پارلیمنٹ میں گندے اشاروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے ہم تیار ہیں ،عطاتارڑ یاان کے لوگ آکر دکھائیں، ا نہیں اسی طرح جواب دینگے، ن لیگ غنڈا گردی کر رہی ہے روزانہ ہمارے پوسٹر اتارےجارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ایف آئی آر درج کی جائے ،الیکشن کمیشن غنڈا گردی کا نوٹس لے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کس قانون کے تحت ہمارے دفتر میں گھس آئے، عطا تارڑ ہمارے گھر میں گھسے اور 3 کارکنوں کو اغوا کیا۔

اس موقع پر موجود  رہنما پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ عطا تارڑ ڈھائی سو غنڈوں کے ساتھ میاں مصباح کے دفتر میں داخل ہوئے، ہمارے لوگوں کے آئی پیڈ، موبائل فون اور خواتین کے زیور لے گئے ، ہمارے دفتر میں ان لوگوں نے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی ہے، یہ کہاں کا قانون ہے کسی کو بھی کوئی گھر سے  اٹھا کر لے جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ درخواست کے باوجود کیوں ایکشن نہیں لے رہی ،کیا پورے ملک میں قانون ن لیگ کے لیے ہے،جس طرح ماضی میں ان کو جتوایا گیا کیا اس بار بھی ایسا ہوگا؟ الیکشن کمیشن اس پر نوٹس لے اور کارروائی کرے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ پی پی کے الیکشن آفس کے اندر کھلی دہشت گردی کی گئی، یہ امپائر ساتھ ملا کر نہیں خود امپائر بننا شروع ہوگئے ہیں، ن لیگ والوں کو کہتے ہیں میثاق جمہوریت پر واپس آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے