اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کافیصلہ

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(لاہو رنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے آئی ایل ٹی 20 اور بی پی ایل کے این او سی میں توسیع کی درخواستیں کی گئیں، درخواستیں ملنے کے بعد پی سی بی نے معاملے کا جائزہ لیا، پی سی بی نے این او سی میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ جب تک این او سی ایشو ہوئے ان میں مزید توسیع نہیں دی گئی، زیادہ کھلاڑیوں کو 7 فروری تک این او سی جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توسیع نہ ملنے پر کھلاڑیوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، جو کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصہ نہیں انہیں بھی واپس بلایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک کھلاڑی نے پی سی بی سے درخواست میں کہا کہ جن کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے شروع ہو رہا ہے، بیرون ملک لیگز میں تب تک آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔

کھلاڑی نے مزید کہا کہ کچھ پلیئرز کو 13 فروری تک این او سی دیا گیا، ایک کھلاڑی کو 16 فروری تک این او سی ملا ہوا ہے، پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے جو کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل نہیں انہیں تو کھیلنے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے