اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایچ ایف کے نئے صدر کی تقرری کیلئے طارق بگٹی کے نام کی منظوری

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق بگٹی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نئے صدر کے طور پر منظوری دے دی۔

خالد سجاد کھوکھر نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد پی ایچ ایف کی آئینی اور قانونی دشواریاں ختم ہوگئیں۔

پرائم منسٹر ہاؤس سے منظوری کا نوٹیفکیشن منسٹری آئی پی سی کو موصول ہوگیا، نگران وزیر منسٹری آئی پی سی فواد حسن فواد نے پی ایم ہاؤس سے ملنے والے نوٹیفکیشن کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ وار اور 5 فروری کی عام تعطیل ہونے کی وجہ سے پاکستان سپورٹس بورڈ طارق بگٹی کے نئے صدر کی تقرری کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کرے گا۔

دوسری جانب پی ایچ ایف کے سابق صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ انہوں نے بطور پی ایچ ایف صدر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں، انہوں نے ہاکی کے فروغ کے لیے ایمانداری سے کام کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان سپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پی ایچ ایف کی ایڈہاک کمیٹی کا سربراہ بنایا تھا جس کو خالد سجاد کھوکھر نے عدالت میں چیلنج کردیا تھا، پھرطارق بگٹی اور خالد سجاد کھوکھر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں طے ہوا کہ خالد سجاد استعفیٰ دے دیں گے۔

طارق بگٹی نئے صدر کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد پی ایچ ایف کانگریس کا اجلاس بلائیں گے جس میں وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے