04 Feb 2024
(ویب ڈیسک) امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹکٹیں خریدنے کے لیے 48 گھنٹوں میں 12 لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرالی۔
126 ملکوں سے کل ایک اعشاریہ دو ملین فینز نے ٹکٹس کی بیلٹنگ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ میزبان ملک امریکا اور ویسٹ انڈیز سے 9 لاکھ فینز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
ٹکٹ بیلٹنگ کے لیے رجسٹریشن 7 فروری تک جاری رہے گی، قرعہ اندازی کے ذریعے رجسٹرڈ فینز کو ٹکٹ ملیں گے۔
دوسرے مرحلے میں 22 فروری سے ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر فروخت ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 55 میچز کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ٹکٹ فروخت ہوں گے۔