اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات کیلئے انتخابی عملے کی تربیت مکمل

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت مکمل کر لی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 87 روز تک مجموعی طور پر 27 ہزار 676 تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا، تربیتی نشستوں میں 3 ہزار 821 ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے، تربیتی نشستوں کا سلسلہ 19 نومبر 2023ء کو شروع ہوا، تربیتی نشستوں میں 144 ڈی آر اوز، 859 آر اوز کے علاوہ پولنگ عملہ شامل تھا۔

پولنگ عملے میں ایک لاکھ 91 ہزار 526 پریذائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران شامل تھے، پولنگ عملے کیلئے 7 ہزار 663 دو روزہ تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں، 7 لاکھ 85 ہزار 60 اے آر اوز اور پولنگ آفیسرز کیلئے 19 ہزار 630 ٹریننگ سیشنز کرائے گئے۔

ترجمان کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے علاقائی سطح پر 32 ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈی نیٹرز کی تربیت کی گئی، ضلعی سطح پر ایک ہزار 336 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ آفیسرز کی تربیت کی گئی۔

الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو چلانے کیلئے 5 ہزار افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تربیت دی گئی، سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے 1400 ماسٹر ٹرینرز تیار کئے گئے، ماسٹر ٹرینرز نے 5 لاکھ 3 ہزار 495 سکیورٹی اہلکاروں کو ضروری تربیت فراہم کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے