03 Feb 2024
(ویب ڈیسک) سینئر رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ غیر شرعی نکاح کیس میں جس فیصلے کی توقع تھی وہی ہوا۔
غیر شرعی نکاح کیس میں ردعمل پر بیرسٹر گوہر نے کہا اس کیس میں لگائے گئے الزامات غیر اخلاقی ہیں، میں نے جج صاحب سے کہا آپ سے یہ توقع نہیں تھی، یہ ایک ایسا کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پاؤں، مولوی نے کہا عون چودھری مجھے خود اٹھا کر لائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے ابھی بھی ججمنٹ پر دستخط نہیں کئے، یہ سب کچھ غیر آئینی و غیر قانونی، صرف سیاسی مقاصد کیلئے ہو رہا ہے، قانون یہی ہے جج صاحب نے آپکو کاپی دینی ہوتی ہے اور دستخط لینا ہوتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس ججمنٹ کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، ہمیں امید ہے انصاف ملے گا، فیصلے میں جس تقریب کا ذکر کیا گیا وہ تقریب دعا کیلئے ہوئی نکاح کیلئے نہیں۔