اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ،دورے کے دوران ٹیم کیساتھ کیا کیا ہوا؟اندرونی کہانی باہر آگئی

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ دوران کے قومی ٹیم کے ساتھ ہونیوالے واقعات کی کہانی سامنے آگئی ۔

رپورٹ کے مطابق مسقط میں پیسوں کی ادائیگی نہ کرنے پر پاسورٹ ضبطگی کے ساتھ ساتھ  قومی ٹیم کو ہوٹل سے باہر نکالنے کی وارننگ ملی، اس موقع پر عمان میں پاکستانی سفیر نے ذاتی حیثیت میں رقم ادا کرکے ہاکی ٹیم کو رسوائی اور پاکستان کو بدنامی سےبچایا۔

دوسری جانب ٹیم ورلڈکپ فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کی تقریب سے بھی غائب رہی، قصہ کچھ یوں ہے کہ پیرس اولمپکس کوالیفائرز اور فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ میں شریک دوسری ٹیموں کا قیام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے تجویز کردہ مہنگے ہوٹلز میں تھا اس کے برعکس پاکستانی ٹیم کے رہنےکا انتظام سستے ترین ہوٹل میں کیا گیا، تاہم ٹورنامنٹ کے دوران بروقت ادائیگی نہ کرنے پر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

ہوٹل انتظامیہ نے ادائیگی نہ کئے جانے پر پاسپورٹ ضبط اور کمروں سے نکالنے کی وارننگ ملنے پر کھلاڑی اور انتظامیہ کے ارکان کئی گھنٹوں تک لابی میں بیٹھے رہے۔اس موقع پر عمان میں موجود پاکستانی سفیر عمران علی مسیحابنے، انہوں نے کسی نے کسی طریقے سے ذاتی حیثیت میں رقم کی ادائیگی کو یقینی بناکرٹیم کو ہوٹل بے دخلی سے بچایا۔

یہ بھی معلوم ہواہے کہ پاکستانی ٹیم کی انشورنش بھی نہیں کرائی گئی تھی، دفاعی کھلاڑی عبداللہ کے 3 دانت ٹوٹنے پر اسپتال انتظامیہ نے ان کا علاج کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس موقع پر بھی سفیر مدد کو آئے اور علاج کے اخراجات برداشت کیے۔

اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر پاکستانی سفیر نے 3 ہزار 100 عمانی ریال خرچ کرکے پاکستانی ٹیم کی پریشانیوں کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے