اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جب تک آپ کو باعزت روزگار نہیں ملتا سکون سے نہیں بیٹھوں گا: نواز شریف

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک آپ کو باعزت روزگار نہیں ملتا سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہہ رہی ہے میرے دور میں کرپشن سب سے کم تھی، صرف کرپشن نہیں روٹی، آٹے، چینی، گھی، پٹرول اور بجلی کی قیمت بھی کم تھی، لوڈشیڈنگ بھی ہم نے ختم کی، ڈالر کی قیمت بھی سب سے کم میرے دور میں تھی، میرے دور میں ترقی کی رفتار 6 فیصد پر تھی، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، آئی ایم ایف نے کہا اگر پاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہا تو اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔

نواز شریف نے کہا پاکستان میں سی پیک آیا، پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی تھی، یہ اسلام آباد میں دھرنے کر رہے تھے، ہم کام کر رہے تھے، یہاں سارے ترقیاتی کام شہباز شریف نے کئے، شہباز شریف ترقیاتی کاموں پر میرا نام لے رہے ہیں اور سب خود بنوائے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ظلم ڈھایا گیا ہے، نوجوانوں کو کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں ہے، نواز شریف چین سے بیٹھنے والا نہیں ہے، جب تک پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، ہم بجلی سستی کریں گے، موٹرویز بنائیں گے، ہم اس جی ٹی روڈ کو موٹروے بنائیں گے، ہم پاکستان سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے