اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دورانِ عدّت نکاح کیس کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے دورانِ عدّت نکاح کیس میں عدالتی فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ جج قدرت اللہ کا فیصلہ شرعی احکامات کے منافی اور ازدواجی و عائلی قوانین پر سنگین حملہ ہے، اپنے فیصلے سے جج قدرت اللہ نے ریاست کے چہرے سے نقاب نوچ کر اس کے باطن کو آشکار کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ سیاہ رو فیصلہ لکھ کر جج قدرت اللہ نے پورے نظامِ عدل کا سر شرم سے جھکا دیا، بانی پی ٹی آئی کو جھکانے کیلئے ریاستی منصوبہ سازوں نے اللہ کی حدود کا کھلا مذاق اڑایا۔

انہوں نے کہا کہ سائفر اور توشہ خانہ جیسے مقدمات کے بعد عدّت میں نکاح کیس کے فیصلے کے ذریعے مذموم ایجنڈا آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی نے لاقانونیت کے سامنے سرجھکایا نہ ان کی قوم فرعونیت کو قبول کرے گی۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہر بےانصافی کا بدلہ 8 فروری کو اپنے ووٹ سے لے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے