اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میاں صاحب کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں: بلاول بھٹو

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں۔

انتخابی مہم کے دوران چھاچھرو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شیر والے سوچتے ہیں ان کی حکومت بنے گی تو میرے اور آپکے پتھر کو بیچیں گے، اگر وہ آپکے اور میرے پتھر پر ہاتھ ڈالیں گے تو ہم وہ ہاتھ کاٹیں گے، یہاں کسی کو کاروبار کرنے کا حق ہے تو میرے تھر کے عوام کو حق ہے۔

انہوں نے کہا ایک شخص خود کو ملک پر چوتھی بار وزیراعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وہ شخص بہت غلط بیانی کر رہا ہے، وہ کہتا ہے تھرکول کا منصوبہ اس نے شروع کرایا، یہاں کے عوام بتائیں تھرکول منصوبہ کس نے دیا؟ یہ آواز لاہور تک پہنچنی چاہئے۔

 بلاول بھٹو نے کہا تھرکول منصوبہ میاں صاحب کا ہوتا تو میں نہیں وہ یہاں آ کر جلسہ کر رہے ہوتے، پیپلز پارٹی نے لوگوں کو معاشی فائدہ پہنچانے کیلئے یہ منصوبہ شروع کیا تھا،8 فروری کے بعد اس منصوبے پر مزید کام ہو گا، تھرپارکر سے کراچی تک ٹرین کا بندوبست کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے