03 Feb 2024
(لاہور نیوز) ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا۔
شہریوں کی جانب سے چھٹی کا روز مری میں گزارنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی ایک بار پھر 17 میل کے مقام پر سیاحوں کو روکنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے سیاحوں کا مری میں داخلہ روکنے کا فیصلہ رش میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا، رش میں کمی ہونے کی صورت میں مزید سیاحوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، فیصلہ ضلعی انتظامیہ مری کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔