اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خراب موسم اور تکنیکی وجوہات، 7 پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(لاہور نیوز) موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ملک کی 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر نجی ائیر لائن کی مسقط سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ منتقل کی گئی جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث گلگت اور سکردو کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

ہفتے کو اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، آپریشنل وجوہات کی بنا پر نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی جبکہ نجف سے لاہور کی غیرملکی ائیرلائن کی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

آپریشنل وجوہات کی بنا پر برٹش ایئرویز کی اسلام آباد سے لندن کی پرواز شیڈول سے 24 گھنٹے کی تاخیر سے آج صبح 7 بجے روانہ ہوئی جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی پرواز بھی گزشتہ 22 گھنٹے سے روانہ نہ ہو سکی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق دبئی سے پرواز کی شیڈول پر روانگی کے وقت کوئٹہ میں موسم شدید خراب ہو گیا تھا تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارہ ٹیک آف نہ کرسکا جس کے بعد آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر روانگی روکی گئی۔ 

یوں مختلف وجوہات کی بنیاد پر ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر آمد و روانگی کی 25 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے