اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابی سرگرمیاں تیز، ن لیگ آج گوجرانوالہ میں سیاسی میدان لگائے گی

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے سلسلہ میں آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی۔

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے سے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سٹیڈیم کے اطراف میں پارٹی قائدین کی تصویروں والے فلیکسز نصب کر دیئے گئے، پنڈال میں پارٹی پرچموں کی بہار آگئی ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کارکنوں کو دوپہر ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گوجرانوالہ اور وزیر آباد کی 6 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، انتخابی مہم کے سلسلہ میں پارٹی قائدین آج جلسہ سے خطاب کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے