اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے نے ٹریفک سروے تو کروا لیا مگر پیسے ادا نہ کئے

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے ٹریفک سروے تو کروا لیا مگر پیسے ادا نہ کئے۔ کنٹریکٹر فنڈز کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

شہر کی سڑکیں روزانہ کتنی گاڑیاں، موٹر سائیکلز، رکشوں کا بوجھ اٹھاتی ہیں؟ سڑکوں کی لمبائی کتنی اور کون سے علاقے رش اور ٹریفک جام والے ہیں؟ ایل ڈی اے نے ٹریفک سروے تو کروا لیا مگر کمپنی کو پیسے ادا نہ کئے۔ شہر لاہور میں ٹریفک کاؤنٹ سروے کے عوض کنسلٹنسی کے فنڈز ادا نہ کئے گئے۔

صوبائی محتسب پنجاب نے فنڈز جاری نہ کرنے پر ایل ڈی اے سے جواب طلب کر لیا۔ ایل ڈی اے کو سات روز میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

صوبائی محتسب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فروری 2022 میں نجی پرائیویٹ فرم کو ٹریفک کاؤنٹ سروے کا کنٹریکٹ دیا گیا۔ ٹریفک کاؤنٹ سروے رپورٹ جمع کروانے کے بعد متعلقہ افسران نے فنڈز جاری نہ کئے۔ صوبائی محتسب پنجاب نے ذاتی حیثیت میں بھی ایل ڈی اے افسران کو طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے