اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران پنجاب حکومت نے بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لئے کچھ نہ کیا

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے ایک سال کے دوران بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لئے کچھ نہ کیا۔

گزشتہ مون سون سیزن میں سیوریج لائنیں ٹوٹنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ چار برسوں میں سیوریج لائن ٹوٹنے کے بیس واقعات ہو چکے ہیں۔ واسا انتظامیہ کوئی بوسیدہ سیوریج لائن تبدیل نہ کر سکی۔

مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن خیابان فردوسی پر چھ بار شگاف پڑ چکے ہیں۔ واسا نے شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک سیوریج لائن کی تبدیلی کا 75 کروڑ روپے کا منصوبہ بنایا۔ چار سال میں خیابان فردوسی کی مین سیوریج لائن تبدیل نہ ہو سکی۔

کھاڑک نالے سے ملحقہ سیوریج لائن ٹوٹنے سے 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ چکا ہے۔ مین بلیوارڈ گلشن راوی کی شگاف زدہ سیوریج لائن بھی واسا کی توجہ کی منتظر ہے۔ مین بلیوارڈ اقبال ٹاؤن اور ملحقہ گلیوں کی سیوریج لائنیں بھی شگاف زدہ ہیں۔ ملتان روڈ کھاڑک اور سید پور کے علاقوں کی مرکزی سیوریج لائنوں پر بھی شگاف پڑ چکے ہیں۔

واسا کی مبینہ کوتاہی کے سبب سیوریج لائنوں میں جمع زہریلی گیس کے اخراج کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے