اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز شہریوں کی سہولت کیلئے 24 گھنٹے کھول دیئے گئے

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(لاہور نیوز) پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز شہریوں کی سہولت کے لئے 24 گھنٹے کھول دیئے گئے۔

شہرِ لاہور کے ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ پولیس خدمت کاؤنٹرز سے جنوری میں1 ہزار 275 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ 500پولیس افسران اور انکے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاؤنٹرز سے سہولیات فراہم کی گئیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ جنوری میں 11 لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ 9لاکھ 90 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 1لاکھ سے زائد شہریوں نے فریش،95 ہزار سے زائد نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ 5 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

۔ 1400 سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا۔ 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ٹریفک پولیس کے دفاتر اور خدمت مراکز سے بھی شہری اپنا لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب رواں سال کے پہلے ماہ ہی 5 لاکھ سے زائد شہری قانون شکن نکلے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سوار آج بھی سب سے آگے ہیں۔ جنوری میں 28 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ کم عمر ڈرائیونگ پر 843 گاڑیاں، موٹرسائیکل و رکشے بند کروائے گئے۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 6 ہزار، خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 10 ہزار وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ، ون وے، رانگ پارکنگ، دھواں چھوڑنے اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر دو ہزار روپے جرمانہ ہے۔ چالان کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی اصلاح مقصود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے