اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے حلقہ این اے 128 میں سلمان اکرم راجہ اور عون چودھری میں مقابلہ متوقع

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔

انتخابی دنگل کا اعلان ہو چکا، امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو اپنا منشور بتانے میں مصروف ہیں۔ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور استحکام پاکستان پارٹی کے عون چودھری میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیدوار لیاقت بلوچ بھی مدمقابل امیدواران کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔ پیپلز پارٹی سے عدیل غلام محی الدین جبکہ تحریک لبیک سے عاصم ارشاد خان بھی قسمت آزمائی کریں گے۔

حلقہ این اے 128 کی کُل آبادی 9 لاکھ 70 ہزار 499 جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار ہے۔ حلقے کے بڑے مسائل میں سیوریج، نکاسی آب کا مسئلہ اور تجاوزات کی بھرمار ہے۔ 2018 ء کے انتخابات میں یہاں سے تحریک انصاف کے شفقت محمود نے  ایک لاکھ 27 ہزار 590 ووٹ لئے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ احمد حسان ایک لاکھ 4 ہزار 590 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

اہم علاقوں میں اچھرہ، نیو سمن آباد، کینال پارک، ظہور الٰہی روڈ، گلبرگ ٹو اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ این اے 128 سے جیتنے والے امیدوار کیلئے غیر قانونی تجاوزات اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے جیسے بڑے چیلنجز ہونگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے