02 Feb 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جانے والا حلقہ این اے 120 مسائل سے دوچار ہے۔ ہر طرف کوڑا کرکٹ ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق، پیپلز پارٹی کے منیر احمد، جماعت اسلامی کے رشید احمد اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راشد علی میدان میں ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کی ٹکٹ پر راشد کرامت انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اہل علاقہ کہتے ہیں امیدوار گاڑیوں میں بیٹھ کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں، ووٹ لینے کے بعد تو یہ نظر ہی نہیں آتے، گندگی ،گیس، پانی اور بجلی کی شکایات سننے والا ہی کوئی نہیں۔
2018 میں یہ حلقہ این اے 128 تھا جس میں شیخ روحیل اصغر کامیاب ہوئے تھے ۔