اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم جو بات کرتے ہیں وہ پورا کرنا جانتے ہیں: نواز شریف

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم جو بات کرتے ہیں وہ پورا کرنا جانتے ہیں۔

فیصل آباد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی لو یو فیصل آباد والو میرے پاس الفاظ نہیں میں کس طرح آپ کا شکریہ ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آپ کو صرف میٹرو پر ہی ٹرخانا چاہتے ہیں، آپ کے شہر سے دو موٹر ویز گزرتی ہیں، فیصل آباد میں میٹرو کے ساتھ اورنج لائن بھی شروع کریں گے۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں سونا 50 ہزار روپے تولہ تھا، اس وقت ہمارے مخالفین دھرنے دے رہے تھے اور ہم دہشتگردی کا خاتمہ کر رہے تھے، ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ کرنا جانتے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا اس جلسہ میں موجود کسی کو گھر ملا؟ کیا بے روزگاری ختم ہو گئی؟ جلسے میں موجود کوئی ایک شخص ہاتھ اٹھا دے جسے گھر ملا ہو؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ یوتھ ممی ڈیڈی والی نہیں ہے، یہ یوتھ ن لیگ کے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں بس اس یوتھ کو یہ کہوں گا فیصل آباد زندہ باد۔

قائد ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب! پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہئے، یہاںہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہئے اور یہاں  میٹرو بس ہی نہیں بلکہ اورنج لائن ٹرین بھی دوڑتی نظر آنی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے