اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن صرف خدمت میں مقابلہ کرتی ہے: مریم نواز

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کسی سے مقابلہ نہیں کرتی، یہ صرف خدمت میں مقابلہ کرتی ہے۔

فیصل آباد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ فیصل آباد کے شیروں، شیرنیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، میں نے دیکھا جب رانا ثنا اللہ کا نام لیا تو سارا مجمع گونج اٹھا تھا، آپ نے آج جس طرح ہمارا استقبال کیا مجھے لگا ہی نہیں کہ نواز شریف 4 سال یہاں نہیں تھے، حکیم رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا کہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔

مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی نہ ہی کسی کو چور کہتی ہے، مسلم لیگ ن کسی سے مقابلہ نہیں کرتی یہ صرف خدمت میں مقابلہ کرتی ہے اسی لئے ممی ڈیڈی نہیں بلکہ اصلی پاکستانی (ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کو ہرانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے لیکن نواز شریف ابھی بھی یہاں ہے، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، فیصل آباد والوں نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے